پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

Sep 30, 2024 | 01:00:AM
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران حلف اٹھا رہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا، شہزاد رفیق چیئرمین اور صفدر ملک وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر شہزاد رفیق نے چیئرمین اور صفدر ملک نے وائس چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری

تقریب میں ایگزیکٹو ممبران رابعہ حسن، مسعود بٹ، محمد سلیم، عارف ملک، حاجی محمد شفیق چوہدری اور عبدالولی خان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

سابق چیئرمین کو شیلڈ پیش کی گئی

تقریب کے دوران سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا کو دو سالہ کارکردگی پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، اس موقع پر مہر اشتیاق نے الیکشن کمیشن کے ممبران ارشد علی واڑئچ، نعیم اشرف رانا اور ایم ندیم نواز کو بھی شیلڈز پیش کیں۔

شوبز شخصیات کی شرکت

تقریب میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی، معروف ہدایتکار سید نور، چوہدری محمد اجمل، میاں امجد فرزند، عزیز جہانگیری، سہیل ملک، ذوالفقار علی مانا، چوہدری اعجاز کامران، یونس ملک، ملک احسان، چوہدری سلیم سرور جوڑا، افروز خان، طیب خان، ارشد واڑئچ، ایم خالد، محمد اعظم، چوہدری جاوید واڑئچ، ممتاز شبیر، صفدر خان اور حافظ راشد شامل تھے۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کا عزم

تقریب میں موجود شوبز شخصیات نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب باڈی پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور ملک میں فلمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر شوہر حکیم شہزاد نے خاموشی توڑ دی

خیال رہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی یہ تقریب پاکستان فلم انڈسٹری کے اہم سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، اس سے فلم انڈسٹری کی بحالی کی نئی امیدیں جڑی ہیں۔