جیت کیلئے کھلا ڑیوں کو سپورٹ کرنا بہت اہم ہے: شان مسعود

کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کیلئے یاد گار نتیجہ حاصل کریں

Sep 30, 2024 | 15:11:PM

(محمد حماد)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم بنانے کیلئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا ہو گا ، جیت کیلئے کھلا ڑیوں کو سپورٹ کرنا بہت اہم ہے ،ٹیم میں مستقل مزاجی دکھا نی پڑتی ہے ،پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف شکست کا ہمیں بھی بہت دکھ ہے،بنگلا دیش کیخلاف نعمان علی کو پچ کی وجہ سے نہیں کھلایا،چیمپئنر کپ سے ریڈ بال ٹارگٹڈ تیاری نہیں ہوئی ،چیمپئنر کپ میں سٹینڈ رڈ بہت اچھا تھا ،کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف پاکستان کیلئے یاد گار نتیجہ حاصل کریں۔

ضرور پڑھیں: یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بن گئے 

بنگلا دیش کیخلاف ہم اہم مواقع پر میچز ہارے ،ڈریسنگ روم کاما حول اچھا رکھنا میرے لئے اہم ہے ، فزیکل اور مینٹل فٹنس پر کوئی کمپر ومائز نہیں ہو گا ،انگلینڈ سے ملتا ن میں کھیلیں گے ، موسم چیلنجنگ ہو گا ،کوشش ہے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اچھا آغا ز کریں ۔

مزیدخبریں