(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کے ریٹ ایک بار پھر گر گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی ،سٹاک ایکسچینج میں مندی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہو کر 2لاکھ36ہزار197 روپے ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2653 ڈالر فی اونس ہے۔