بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ، تیز ترین 50 اور 100 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

Sep 30, 2024 | 19:39:PM

(24 نیوز) بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 اور 100 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بھارتی اوپنرز روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے صرف 3 اوورز میں 50 رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ ہے، بنگلا دیشی ٹیم چوتھے روز پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 18 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا، جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیندوں پر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا تاریخ ساز کارنامہ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت نے اسی میچ میں 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، اس سے پہلے 2023 میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا جو اب کانپور ٹیسٹ میں خود ہی توڑ دیا۔

مزیدخبریں