تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کر دی

Sep 30, 2024 | 19:47:PM
تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے بالا ئی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم بالا ئی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشکرہے گا جبکہ با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی امید ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا ارت میں با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی امید ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی 7روپے فی کلو مہنگی

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو 42، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔