(24نیوز) حکومت کی تمام تر کوششیں دھری کی دھری رہ گئی اور ڈینگی کے وار نہ تھم سکے، کراچی اور اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں متعدد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا۔
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 189 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 42 افراد کو متاثر کیا،دیہی علاقوں میں ڈینگی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 711 ہو گئی جبکہ شہری علاقوں میں 34 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا،شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 478 ہو گئی،پمز ہسپتال میں 3 ڈینگی کے مریض لائے گئے،اسلام آباد میں ڈینگی سے 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین متاثر ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہے،محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں ڈینگی کے12کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں4، کورنگی میں ایک ،ضلع جنوب میں 4، غربی میں ایک،اور ملیر میں2 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں ستمبر میں 297 کیسز رپورٹ ہوئے،سال 2024 میں کراچی میں مجموعی طور پر 1373 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کر دی