قومی ٹیم کے 12 میں سے 8 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں دوبارہ ناکام

Sep 30, 2024 | 21:40:PM

(24نیوز)فٹنس قومی کرکٹرزکیلئے معمہ بن گیا، کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا اور تمام کے تمام ہی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

  قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ آج  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ لیا گیا ، دوسری مرتبہ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے،آج جن کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ان میں سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں،دوسری مرتبہ فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی2کلومیٹر رننگ کا فاصلہ 8منٹ تک مکمل نہ کرسکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ  بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ، چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے میں لئے جانے کا امکان ہے ، چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کو چند دنو‍ں کا آرام دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: رویندرا جدیجا نے 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کر لیا

مزیدخبریں