چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا فیصلہ حکومت کرے گی، نائب صدر بی سی سی

Sep 30, 2024 | 22:22:PM

(24 نیوز) نائب صدر بی سی سی راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے، آج کانپور میں بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی منظوری سے ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت سے اجازت لی جاتی ہے اور حکومت کے فیصلے پر ہی منحصر ہوگا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے یا نہیں، بی سی سی آئی حکومت کے ہر فیصلے کی پابندی کرے گا، لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر  کی چھٹی، کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزیدخبریں