خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے پشتو میں بھی گانا ریلیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طفیل احمد) خود ساختہ گلوکار اور مشہور گانا بدو بدی سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اب پشتو زبان میں بھی گانا ریلیز کر دیا ہے ۔
پاکستانی نژادبرطانوی شہری چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ گلورکاری اور اداکاری کے باعث کافی شہرت سمیٹ چکے ہیں جس میں بدو بدی گانے اور اس کی ویڈیو نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ان کا یہ گانا یوٹیوب پر 20ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا گیا اس گانے کے باعث کافی تنازعات کا بھی شکار ہوئے ایک طرف ان کی ماڈل وجدان راؤ کی جانب سے ان پر سنگین الزامات تو دوسری جانب یو ٹیوب نے کاپی رائٹس کلیم کے باعث ان کا یہ گانا ہی یوٹیوب سے ہٹا دیا ۔
اب ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو پشتو میں گن گناتے سنا جاسکتا ہے ، پشتو میں جو وہ گانا گن گنا رہے ہیں اس میں ’سوک دی زما بے لہ تا پلوشی ‘ (اے پلوشے کون ہے میرا تیرے سوا) تاہم پشتو پر کم عبور رکھنے کی وجہ سے ان کے باقی گانے کی سمجھ صحیح طریقے سے نہیں آئی، گانے کی فرنٹ ویو پر لکھا گیا ہے کہ میری طرف سے پشتو کی پہلا گانا ۔
@chahat555fateh chahatfatehalikhan #foryoupage #chahatfatehalikhansongs #foryoupage #tiktok #london #chahatfatehalikhan #ustadchahatfatehali ♬ original sound - Chahat Fateh Ali khan
مزاحیہ گلوکار کو اس سے پہلے دبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران پشتو کے مشہور گلوررحیم شاہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں ان کو رحیم شاہ کی جانب سے سٹیج پہ آنے اور پرفار م کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈاداکارہ انجلیناجولی فلم"ماریہ"میں اوپراگلوکارہ بن گئیں