بھارت شفٹ ہونے کی پیشکش ہوئی تھی، گلوکار ببرک شاہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماضی کے مقبول اداکار و گلوکار ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری سے بھارت شفٹ ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کئی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
ماضی کی فلموں میں اداکاری سے مشہور ببرک شاہ اگرچہ کہ ان دنوں سکرین سے دور ہیں تاہم مختلف انٹرویوز کا حصہ بن کر سب کی توجہ حاصل کیے نظر آرہے ہیں,حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی دلچسپ امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
انڈسٹری کے زوال کے بعدفلموں میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار ببرک شاہ نے بھارت جانے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سال 2006 میں وہ کام حاصل کرنے کیلئے بھارت منتقل ہوگئے جہاں انہیں ہندوستانیوں نے وہاں آباد ہونے کی پیشکش کی تھی۔
اداکار کے مطابق انہوں نے کبھی اپنے آبائی ملک پاکستان کو چھوڑ کر بھارت جانے اور وہاں شفٹ ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا ، کیونکہ انکے مطابق وہی لوگ وہاں منتقل ہوسکتے ہیں جن کو کوئی مجبوری پیش آئے۔
ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ’ہندوستان ایک انتہائی گندا ملک ہے ، کھانے کے معیار سے لے کر رہنے کی جگہیں ہر جگہ وہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کی گاڑی سے بھی حادثہ ہو گیا
ببرک شاہ نے بتایا کہ اگر کوئی پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام کرتا ہے تو محض نام کمانے کیلئے لیکن یہاں کئی نامور ستارے موجود ہیں جنہوں نے پاکستان میں رہ کر ایسا نام کمایا کہ انکی مثال پورے بھارت میں کہیں نہیں ملتی۔
ببرک شاہ نے مزید یہ انکشاف بھی کیاکہ بھارتی حکومت پاکستانیوں کو پاسپورٹ مہیا نہیں کرتی وہاں جا کر لوگ نہ ہی شادی کرسکتے ہیں نہ ہی کوئی گھر خرید سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2004 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’زمین کے خدا’ میں اداکاری سے شہرت میں اضافہ کرنے والے اداکار ببرک شاہ سے متعلق یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار ببرک شاہ ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں جو ہر لمحہ ہر طرح کے حالات کو قبول کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔