محسن نقوی کا آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم

Aug 31, 2024 | 15:20:PM
 محسن نقوی کا آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور، ڈی جی وزارت خارجہ، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ افسران  نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے کے ضمن میں درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ہر درخواست کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی: علی امین گنڈاپور

محسن نقوی نے کہا کہ  آئی این جی اوز بھی وزارت داخلہ کی معاونت کریں اور متعلقہ دستاویزارت بروقت فراہم کریں، 15 دن کے اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کرکے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے گا۔