تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں, وزیر دفاع خواجہ آصف

Aug 31, 2024 | 16:02:PM

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران  وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے جارہے ہیں؟

جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جارہی ہو، ایک اور سوال کیاگیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال بحث میں آیا جس پر وزیرِدفاع نے جواب دیا کہ میں نجومی نہیں، کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا، میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس 5 ستمبر کو طلب
 

مزیدخبریں