190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ؛زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے درخواست دائر 

Aug 31, 2024 | 20:36:PM

(حاشراحسن)190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں نیب نے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس عدالت سے اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں،زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کنال اور اٹک میں 13 سو کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے،تاکہ ملزم زلفی بخاری پر عدالت میں پیش ہو کر الزامات کا جواب دینے کیلئے مجبور کیا جا سکے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی مزید جائیدادوں کی تلاش بھی جاری ہے، ملنے پر عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ امریکا چلے گئے

مزیدخبریں