کسی مسئلے کا حل مزاکرات کے بغیر ممکن نہیں،محمود اچکزئی کارانا ثنا سےملاقات کی تصدیق 

Aug 31, 2024 | 21:14:PM

(24نیوز)  پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی(پی میپ)  کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا، اگر کوئی مذاکرات کیلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ رانا ثناء اللہ سے ان کی پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی،محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاستدان آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ امریکا چلے گئے

مزیدخبریں