معروف امریکی ریپر لائیو کانسرٹ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے انتقال کر گئے

Aug 31, 2024 | 22:30:PM
معروف امریکی ریپر لائیو کانسرٹ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف امریکی گلوکار اور ریپر ”فیٹ مین سکوپ“ جمعہ کی رات ایک کانسرٹ میں پرفارمنس کے دوران اچانک گرگئے اور وہیں پر انتقال کر گئے۔

53 سالہ ریپر فیٹ مین سکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین سوئم ہے،فیٹ مین  سکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں ”گرین اینڈ گولڈ پارٹی“ میں پرفارم کر رہے تھے کہ انہیں ایک میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا،سوشل میڈیا فوٹیج میں شرٹ لیس سکوپ کو ٹاؤن سینٹر پارک میں ہجوم کو متحرک کرنے کے دوران گرتے اور لوگوں کی نظروں سے غائب ہوتے دکھایا گیا ہے،فوٹیج میں لوگوں کو ڈی جے سیٹ کی سکرین کے پیچھے فیٹ مین  سکوپ کے سینے پر دباؤ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،فری مین کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل، جو پیور کولڈ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ہفتے کے اوائل میں فیس بک اور انسٹاگرام پر فیٹ مین سکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشوریا کے سلمان خان پر سنگین الزامات سامنے آگئے