اُستاد چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سٹار اُستاد چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے۔
اپنے مخصوص انداز میں گلوکاری کرنے کے باعث مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراے تھے۔
چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے وکیل کے ذریعے جمع کروائے تھے۔
یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ان کے پاس اپیل میں جانے کاحق موجود ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے بعد معاملہ اپیلٹ ٹربیونل میں جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: مسافر طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا،ویڈیو وائرل
جس کا فیصلہ 10 جنوری تک ہوگا،12جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،13جنوری کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ ہوگی۔