(اسرار خان)سال 2023 کو الوداع اور 2024 کوخوش آمدید کہنے کیلئے دنیا بھر میں جشن جاری ہے۔تاہم لاہور میں سال 2023 کا آخری مقدمہ تھانہ ملت پارک جبکہ 2024کاپہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کرلیاگیا۔
تھانہ ملت پارک میں مقدمہ نمبر 2100/23 اے ایس آئی منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے کی دفعات کے تحت ملزم ولید کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کا کہناہے کہ ملزم ولید گرفتار ہے، تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب سال 2024 کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمیدنے ٹیم کے ہمراہ نئے سال کی پہلی کارروائی کی،ملزم شرافت علی سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمدکرکے مقدمہ نمبر 1/24 درج کر لیا گیا، ایس ایچ او چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کا رہائشی ہے،جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر فیصل آباد میں 2023 کی آخری ایف آئی آر تھانہ نشاط آباد میں درج کی گئی،ایس ایچ او نشاط آباد نے ملزم وقاص سے ناجائز پسٹل برآمد کیا،تھانہ نشاط آباد میں ایف آئی آر کا اندراج گیارہ بجکر انسٹھ منٹ پر ہوا ۔
سال 2024 کی پہلی دو ایف آرز تھانہ فیکٹری ایریا اور رضا آباد میں درج کی گئیں،ایس ایچ او فیکٹری ایریا ثاقب مہیس نے منشیات فروش فرمان کو گرفتارکیا،ملزم سے 1240 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ فیکٹری ایریا اور رضا آبادمیں 2024 کی پہلی ایف آرز بارہ بجے درج ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان