پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، مختلف مقامات سے موٹرویز بند

Dec 31, 2024 | 09:35:AM
پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، مختلف مقامات سے موٹرویز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بندکر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

موٹروے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بارش اور برفباری , محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

موٹرویزکوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  صبح 10سے شام 6 بجے تک سفر کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔