وزیراعظم نے آرمی چیف اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دے دیا
قومی اقتصادی پلان 2024سے2029 تک محیط ہوگا،2029تک برآمدات کوسالانہ 60ارب ڈالرتک بڑھایا جائے گا،اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا،وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دے دیا۔قومی اقتصادی پلان 2024سے2029 تک محیط ہوگا۔2029تک برآمدات کوسالانہ 60ارب ڈالرتک بڑھایا جائے گا۔پروگرام کےتحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعدادمیں اضافہ کیاجائےگا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
ضرورپڑھیں:وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 200 ملین ڈالرقرض معاہدہ
وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس سےبڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہےلیکن مالک کو منظور تھاآئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دنیا کی دوسری بڑی طاقت بن گئی ہے۔کائبور اس وقت 12فیصد کے قریب ہے،پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصدپر آگیا ہے ،مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کاوشیں بہت اہم ہیں ، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو 5 فیصد پر آگیا ہے ،ہمیں نمو کی طرف جانا ہے یہ ہم بنیادی اصلاحات کے ذریعے کریں گے۔
ڈیفالٹ ریٹ میں 93 فیصد کمی ہو نا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان نے مالی سال میں سرپلس 24سال بعدحاصل کیا۔
انہوں نے کہا ہےکہ مارکیٹ اور کاروبار کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریں گے ، ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی جا رہی ہے،ٹیکس پالیسی میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ہماری ترجیحی سستی توانائی اور برآمدات کا فروغ ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سماجی ترقی پر بھی توجہ دینا ہو گی ، کوئی ملک کوئی کارخانہ کبھی ادھار پر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات کی بدولت معیشت میں بہتری آ رہی ہے ، پاکستان کے عوام باہمت اور با صلاحیت ہیں ،نواز شریف کی حکومت ختم کر کے پاکستانی معیشت کے پر کاٹے گئے،انسانی ترقی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قرض کے چنگل سے آزاد کروانا ہوگا ، پاکستان کےلئے اڑان پاکستان کا سفر کوئی نیا نہیں ہے ،جہاں چیلنجز ہیں وہاں دوسری جانب بہت سے مواقع بھی ہیں ۔