بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری ،کابینہ کمیٹی نے سینئر سٹیزن بل کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) پنجاب کابینہ کمیٹی نے سینئر سٹیزن بل کی منظوری دے دی جس کے تحت صوبے میں بزرگ شہریوں کے لیے مختلف اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور سیکرٹری جاوید اختر کی کاوشوں سے سینئر سٹیزن بل منظور کیا گیا، بل کے تحت ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن، بینکس اور سرکاری دفاتر میں سینئر سٹیزن کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ بزرگ شہریوں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
اس کے علاوہ سینئر سٹیزن کو کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب کے 41 اضلاع میں اولڈ ایج ہومز قائم کیے جائیں گے تاکہ بزرگ شہریوں کو آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ہسپتالوں میں سینئر سٹیزن کے لیے الگ وارڈز بھی بنائے جائیں گے اور انہیں ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
اس بل کے تحت سینئر سٹیزن کی تعریف میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد شامل ہوں گے، کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کو محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔