سال 2024 :پولیس کے44اہلکارو افسران شہید،300سےزائد زخمی ہوئے 

Dec 31, 2024 | 19:24:PM
سال 2024 :پولیس کے44اہلکارو افسران شہید،300سےزائد زخمی ہوئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک ) سال 2024ء میں پولیس کو احتجاج اور کریمنیلز کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا بھی سامنا رہا،پرتشدد واقعات اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اہلکاروں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔ 

 حملوں میں پنجاب پولیس کے 44افسران اور اہلکاروں نے شہادت پائی،3 سو سے زائد جوان اور افسران زخمی ہوئے،پنجاب پولیس کی چوکیوں پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے 17 حملے کیے جو ناکام بنائے گئے،لاہور میں پولیس مقابلوں کے دوران 58 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 111 زخمی گرفتار ہوئے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6904 گینگز کا خاتمہ کیا گیا،کریمنل گینگز کے 17 ہزار 198 مجرمان گرفتار، 05 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا،سال 2024 میں اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں ملوث 1496 مجرمان کو گرفتار کیا گیا،بچوں سمیت اغوا برائے تاوان میں ملوث 1436 مجرمان گرفتار کیے گئے۔

سال 2024ء میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 01 لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے،منشیات کے دھندے میں ملوث 66376 ملزمان گرفتار، 58756 مقدمات درج کئے گئے۔

آئی جی پنجاب کی قیادت میں جہاں پولیس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات ہوئے وہیں صوبہ کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے بہترین اقدامات دیکھنے کو ملے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نمائش چورنگی پر پولیس کا آپریشن،علامہ حسن ظفر نقوی گرفتار