سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا

Dec 31, 2024 | 23:09:PM
سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کرلیا گیا۔ 

 مقدمہ ملزم عبد الواحد کے خلاف پنجاب آرمز آرڈینینس کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 3543/24 تھانہ شیراکوٹ میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر ندیم علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود کے مطابق ملزم عبد الواحد سے مختلف بور کی 4900 گولیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزم نے نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیلئے گولیاں استعمال کرنا تھیں ،ملزم کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے بابو صابو سے گرفتار کیا گیا۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او شیراکوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کو پر امن طریقے سے منانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 2024:پاکستان سمیت دنیا بھر میں 122 صحافی اور میڈیاورکرزجان سے گئے ، عالمی صحافتی تنظم