سال 2025ء کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج

Dec 31, 2024 | 23:13:PM
سال 2025ء کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج
کیپشن: سال 2025 کے پہلے مقدمے میں گرفتار ملزم پولیس کی گرفت میں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان) سال 2025ء کا پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ نمبر 1/25 ملزم محمد قاسم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،ملزم کو ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس ایچ او چوہنگ کے مطابق ملزم گجرات کا رہائشی ہے اور اس سے غیر قانونی رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوہنگ اورپولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا