اسلحہ لائسنس آن لائن بنوائیں، محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا میں معاہدہ طے

Jan 31, 2024 | 10:49:AM

(علی رامے) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ کردیا، اب آن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان ’’دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم‘‘ (PALMS)  کا معاہدہ ہوگیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم کرائی جاسکے گی، اس کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثاء کو منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی۔ (PALMS) کے تحت اسلحہ لائسنس درخواست دہندہ کے گھر ڈلیور کیا جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق اس سسٹم کے نفاذ سے لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوگا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے اجراء پر سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) ڈیپارٹمنٹ فروا عامر کی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  ون پلس کی "نارڈ" سیریز کا نیا ماڈل "این30 " لانچ

محسن نقوی نے خود کار سسٹم کے تحت اسلحہ لائسنس کے اجراء کو قابل تحسین قرار دیا۔ اس حوالے سے ہوئے معاہدہ پر سیکرٹری داخلہ حکومت پنجاب اور ڈی جی نادرا نے دستخط کیے۔چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل نادرا سہیل جہانگیر، ڈائریکٹرآرمز نادرا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں