نا مساعد حالات، الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز؟الیکشن کمیشن کا دو ٹوک جواب آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک کے مختلف حصوں میں نا مساعد حالات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے دو ٹوک انداز میں جواب دے دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں انتخابی نشانوں سے متعلق اب تک ہونے والے فیصلوں والے حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ آج کے بعد دوبارہ پرنٹنگ والے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹ نہیں ہو سکیں گے ، حالات جیسے بھی ہوں ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا نا مساعد حالات اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز سے متعلق کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی تجویز زیر غو ر نہیں آئی الیکشن ہر حال میں 8 فروری کو ہی ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن ، مزید 12 دہشتگرد جہنم واصل ، تعداد کتنی ہو گئی ؟