(علی ساہی)نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی خاتون نوکری کی تلاش میں لاہور آئی، عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر دفتر بلایا اور زیادتی کی، لاہورنیازی اڈاکےقریب سےخاتون نے15ایمرجنسی ہیلپ لائن پرکال کی،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نےفوری کارروائی کرتےہوئےپولیس کوموقع پربھجوایا۔
مزید پڑھیں:محبت کی شادی میں کراچی آئی امریکی خاتون چھیپا ہیڈ آفس منتقل
سیف سٹی کیمروں کی مددسے پولیس نےبروقت کارروائی کرکےملزم کوگرفتارکرلیا، اس ضمن میں سیف سٹیز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین جاب انٹرویوپرجاتےوقت کسی مردسرپرست کوساتھ لےکرجائیں،خواتین غیرمحفوظ محسوس کریں توفوری 15 پر کال کرکے2 دبائیں،خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔