پیٹرول 2 سے 3 روپے مہنگا ہونے کا امکان

Jan 31, 2025 | 10:58:AM

(24 نیوز) پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرول 2 سے 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ جانئے

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی،تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں