(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعے کی تفصیلات بتائیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے، وہ اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل چل بسیں
واضح رہے کہ شویتا روہرا نے پلکت سمرات سے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ پلکت نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی تھی۔