سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 

Jan 31, 2025 | 17:04:PM
سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اورچھوٹے نواب  سیف علی خان پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی شناخت سے متعلق رپورٹ کے مطابق ملزم شریف الاسلام وہی شخص ہے جو اداکار کی عمارت سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی رہائش گاہ سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں موجود شخص کا چہرہ گرفتار شخص سے میل کھاتا ہے۔

اس سے قبل سیف علی خان پر 16 جنوری کو ہونے والے چاقو حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ملزم کے بارے میں شکوک وشبہات پر مبنی افواہوں اور اطلاعات کی وضاحت کی تھی،پولیس نے کہا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ کیس میں فنگر پرنٹ مس میچ ہے اور ان کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس ملزم شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے میچ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بارپھرفلم میں اکٹھے ہوگئے

ممبئی پولیس نے اب ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بالکل درست آدمی موجود ہے اور یہ گرفتار شخص ہی اصل ملزم ہے۔