فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی مشکل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر کی واپسی کا عندیہ دیا تھا،فواد چودھری سمیت دیگر قیادت کی واپسی پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز اور پارٹی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا ،فی الحال بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے مجھے چھوڑ کر جانے والے جو بیان دے رہے دینے دیں ،چاہے وہ پی ٹی آئی کے حق میں دیں یا خلاف، قیادت اور ورکرز کوئی ری ایکشن نا دیں ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا فیصلہ ورکرز اور قیادت کی رضامندی سے مشروط کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت کا رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان