ایم این اے  کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ،سپیکر نے حکم نامہ پر دستخط کر دیئے

Jan 31, 2025 | 18:02:PM
ایم این اے  کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ،سپیکر نے حکم نامہ پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر نیشنل اسمبلی نے ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافہ کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے،رکن قومی اسمبلی کی نئی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق کا سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایم این ایزکی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے جس کے اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے سکیل کو مدنظررکھ کر بڑھائی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی نے بھی اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور  کیا تھا اور قومی اسمبلی میں بھی اراکین کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمریکافضائی حادثہ،مرنیوالی پاکستانی خاتون عسری حسین کو جہاز کا سفر پسند نہیں تھا