(زاہد اقبال رانا)جمعیت علمائے اسلام ف کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے،حکومت کو لانے والے ہی حکومت چلا رہے ہیں، کندھا ہٹتے ہی حکومت نہیں رہیگی۔سیاسی کا رکن ہوں مذاکرات اور سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں اپوزیشن کی جماعتوں کو پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا۔
گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے 15 ماہ تک اسرائیل اور صہیونی قوتیں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر آگ برساتے رہے، جنگ بندی کا معاہدہ اپنی شرائط پر کر کے فلسطین نے کامیابی حاصل کی ہے،فسلطینیوں کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی ٹرمپ فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں آباد کر نے کی بجائے اسرائیل کو فلسطین سے اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈینس کے حوالے سے صحا فیوں کا ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایساقانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھا لیں کوئی پو چھنے والا نہیں ،پیکا آرڈینس پر صدر پاکستان سے رابطہ کر کے انہیں دستخط نہ کرنے کا کہا صدر مملکت نے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کےباوجود دستخط کئے صحا فیوں کی تجاویز لیکر پیکا ایکٹ میں ترامیم کی جائیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سیاسی کا رکن ہوں مذاکرات اور سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں اپوزیشن کی جماعتوں کو پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیاحکومت کو جو لائے ہیں وہ چلا رہے ہیں جس دن کندھا ہٹا حکومت نہیں رہے گی میرے پاس پی ٹی آئی کا کوئی بھی عہدیدار آتا یے وہ کہتے ہیں عمران خان کی ہدایت پر آئے ہیں، کے پی میں مسلح گروہوں کا راج ہے، مسلح لوگ جرمانے ٹیکس لوگوں سے وصول کر تے ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال بھی تشویشناک ہے شاید ہم اسے اپنا حصہ بھی نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے میں نے ترکی سمیت دیگر ملکوں میں خود لوگوں کو دیکھا ہے لوگ ایمبیسیز میں خوار ہوتے ہیں انسانی اسمگلنگ گھنائونا دھندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکافضائی حادثہ،مرنیوالی پاکستانی خاتون عسری حسین کو جہاز کا سفر پسند نہیں تھا