(زاہد اقبال رانا)ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث انسانی سمگلرز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں گوجرنوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے سے زائد رقوم بٹوری تھی۔ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آ ئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکافضائی حادثہ،مرنیوالی پاکستانی خاتون عسری حسین کو جہاز کا سفر پسند نہیں تھا