کس کس شہر میں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Jan 31, 2025 | 19:39:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش/ہلکی بر فبا ری ہو سکتی ہے۔ تاہم لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور گر دو نواح میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ           صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی09،قلات منفی 08، گوپس منفی 07،کالام منفی 06، اسکردو منفی 05، کوئٹہ،بگروٹ منفی 04،مالم جبہ، استور اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے اہم وکٹ گرا دی، میانوالی سے سابق رکن اسمبلی ن لیگ میں شامل

مزیدخبریں