اداکار عامر خان تیسری شادی کیلئے تیار، دُلہنیا کون؟

Jan 31, 2025 | 20:48:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان، رینا اور کرن راؤ سے طلاق کے بعد اب تیسری بار دُلہا بننے کیلئے پر تولنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 59 سالہ عامر خان حال ہی میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کر چکے ہیں جن کی سنجیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

عامر خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ جس پراسرار خاتون کے ساتھ عامر خان نے تعلقات استوار کئے اس کا تعلق بنگلور سے ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہئے اور ذاتی تفصیلات بیان نہیں کرنا چاہئے لیکن میں آپ کو یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ عامر خان نے ایک خاتون کو اپنے خاندان سے متعارف کرایا ہے اور یہ ملاقات کافی خوشگوار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے اہم وکٹ گرا دی، میانوالی سے سابق رکن اسمبلی ن لیگ میں شامل

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اس نئی محبوبہ کی شناخت تاحال ایک راز ہے، تاہم اس پیش رفت نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے، جو اِس جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، تاہم یہ عامر خان اور انکی مبینہ گرل فرینڈ پر منحصر ہے کہ وہ کب اعلانیہ طور پر اس تعلق کا اقرار کرنا چاہیں گے۔ 

واضح رہے کہ عامرخان بالی ووڈ میں کامیابی ملنے سے بہت پہلے رینا دتہ سے شادی کرچکے تھے، جوڑے نے 1986 میں شادی کی اور ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ طویل ازدواجی زندگی ایک ساتھ گزار کر وہ 2002 میں الگ ہو گئے تھے۔بعد ازاں 28 دسمبر 2005 میں عامر خان نے کرن راؤ کے ساتھ شادی کی، تاہم جولائی 2021 میں شادی کے 16 سال بعد انہوں نے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

مزیدخبریں