سیاسی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کرائم سرکل پشاور نے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، اس پر الزام ہے کہ اس نے سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کیا تھا ۔ملزم کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی،ملزم کاتعلق تخت بھائی سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون کو دھوکا بہت بری بات،نواب شاہ کے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دی