(24 نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تحفظ کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ،طلباء ،تاجر برادری ،مذہبی رہنماؤں ، اور خواتین میں آگاہی مہم کے ذریعے آلودگی سے پاک وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو عام کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تحفظ کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی صدارت میں کوآرڈینشن کمیٹی ماحولیاتی تحفظ کا اجلاس لٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہمات کے انعقاد کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ماحولیاتی تحفظ نے شرکت کی اور محکمے کی طرف سے کیے جانے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں ۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت نے ممبران پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ،طلباء ،تاجر برادری ،مذہبی رہنماؤں ، اور خواتین میں آگاہی مہم کے ذریعے آلودگی سے پاک وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو عام کیا جائے ۔اجلاس میں ملک لیاقت ایڈووکیٹ۔میاں عادل جہانگیر۔فرزانہ منیر۔عظمی عامر بٹ۔وجاہت بتول۔رانا عمر حیات۔رانا انس۔علی اعجاز۔میاں ندیم۔غلام حسین گوندل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون کو دھوکا بہت بری بات،نواب شاہ کے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دی