خبردار، ہوشیار :مصنوعی ذہانت سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا بچنا ناممکن

Jul 31, 2024 | 10:01:AM
خبردار، ہوشیار :مصنوعی ذہانت سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا بچنا ناممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ) آرٹیفشل انٹیلیجنس سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا بچنا ناممکن ہوگیا،اب کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔

سی سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کے مطابق  ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا,خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلعہ بھی کیا جارہا ہے۔

سی سی ٹی او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 وائلئٹرز کو ای چالان بجھوائے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے ہوٹل میں دھماکا

سی ٹی او لاہور  نے  تمام موٹرسائیکلسٹ کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عمارہ اطہر  کا کہنا  ہے کہ  ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جائےگا، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔