اسماعیل ہانیہ کی موت پر اسرائیلی فوج کا ردعمل دینے سے انکار

Jul 31, 2024 | 11:00:AM
اسماعیل ہانیہ کی موت پر اسرائیلی فوج کا ردعمل دینے سے انکار
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر فضا سوگوار ہے تو اسرائیلی فوج نے اسماعیل  ہانیہ کی تہران میں موت  پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اسماعیل ہانیہ کی  موت  پر ردِعمل کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ’ہنیہ کی ہلاکت کے بارے میں غیرملکی میڈیا رپورٹس پر ردعمل نہیں دے گا۔اسرائیل کی جانب سے اب تک اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:عمران خان سرپرائز،حافظ نعیم الرحمان کی دھمکی،شہباز حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاری؟
تاہم کچھ اسرائیلی سیاست دانوں کی جانب سے اس صورتحال پر ردعمل سامنے آیا ہے جیسے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر ورثہ ایمیچی ایلیاہو نے ایکس پر لکھا کہ ہنیہ کی موت ’دنیا کو ایک بہتر جگہ بناتی ہے۔‘
ایلیاہو نے ایکس پر اپنی پوسٹ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کو پاک کرنے کا یہ صحیح طریقہ ہے۔‘ اس سے پہلے کہ ’اب کسی امن معاہدے کی گنجائش نہیں اور نہ ہی کسی کے لیے کوئی رحم۔‘