(ویب ڈیسک)معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کے مشکل وقت میں ان کی بیٹی حجاب بھی ناقدین کے نشانے پر آگئی۔
اپنی منفرد اسکرپٹس اور ڈراموں کے سوچ سے بالاتر اختتام سے سب کو حیران کرنے والے خلیل الرحمان قمر کی نجی زندگی ان کے ڈراموں کی کہانی سے کئی زیادہ حیران کن ہوچکی ہے۔
معروف لکھاری رواں ماہ پہلے ایک گینگ پر اغوا کرنے کا الزام لگاتے نظر آئے اور اب وہ گینگ خلیل الرحمان پر یہ الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔
ہنی ٹریپ کی منصوبہ بندی کرنے والے حسن شاہ نے خلیل الرحمان کو ٹریپ کرنے کیلئے بنائی گئی نازیبا ویڈیو بھی لیک کردی ہے جس میں دعوے کے مطابق خلیل الرحمان کو آمنہ عروج کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اب خلیل الرحمان کی بیٹی حجاب خلیل کو بھی سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور انکے انسٹاگرام پر موجود پوسٹس پر بڑی تعداد میں منفی کمنٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔
حجاب خلیل ان دنوں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی تگ و دو میں ہیں اور ایک ٹک ٹاکر بھی ہیں اسی سبب انکے انسٹاگرام پر ایسی رِیلز بھی دیکھی جاسکتی ہیں جن میں گانوں پر لپ سنک کرتی یا اداکاری کرتی دکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور بچپن میں کس سے خوفزدہ رہتے تھے؟اداکار نے بتا دیا
متعدد سوشل میڈیا صارفین انکی انسٹاگرام پر پوسٹس پر کمنٹ کر کے والد کے متنازع کیس سے متعلق پوچھتے دکھے تو چند ایک خلیل الرحمان کا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دکھے,ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں حجاب خلیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "ابو کی سناؤ ، اغواکاروں کا فون تو نہیں آیا؟ " جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "اسکے ابا پر کیس چل رہا ہے اور بیٹی یہاں پیسے کما رہی ہے"۔
ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ "آپ کو بھی ڈاکٹر نے دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا ہے کیا؟ "جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "بیٹی کے کپڑوں پر بھی کچھ کہیں نا خلیل صاحب"۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی ایک گینگ نے خاتون آمنہ عروج کے گھر بُلاکر اغوا کیا اور تشدد کے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان سے بھاری رقم بھی لی جس کا مقدمہ خلیل الرحمان نے 21 جولائی کو درج کروایا۔