گوجرانوالہ : عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، کچھ دیر بعد رہائی کا امکان ہے۔
جج جاوید اقبال نے عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی، عالیہ حمزہ کی کچھ دیر میں رہائی متوقع ہے تاہم سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہوتی رہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے انھیں کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی سے پہلے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی