اسلام آباد: دہشت گردی میں ملوث 2 تنظیمیں کالعدم قرار

Jul 31, 2024 | 20:35:PM

(فرزانہ صدیق) دہشت گردی میں ملوث 2 تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا، دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

دہشتگردی میں ملوث 2 تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا، حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، اب مشترکہ طور پر کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کے تیسرے مقدمے میں بشری بی بی کی گرفتاری چیلنج

مزیدخبریں