اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ نئے کیس میں درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا،25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے کل دستیاب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ تگڑا