ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا

Jul 31, 2024 | 23:51:PM

(اشرف خان) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر )نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ہدف سے ذیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا۔ 

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ 656 ارب روپے ہدف کے مقابلہ میں 659.2 روپے جمع کئے گئے، جولائی 2024 کے دوران 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے،ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 300.2 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 307.9 ارب روپے اکٹھے کئے گئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 91.7 روپے جمع ہوئے،ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے تفویض کردہ محصولات کا ہدف حاصل کرنے کیلے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات افسروں کے تقرر و تبادلے

مزیدخبریں