مفتی مینک کا مومن ثاقب کے ذریعے مسلمانوں کیلئے خاص پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار و میزبان مومن ثاقب نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل بن موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک کا پیار بھرا پیغام مداحوں سے شئیر دیا۔
مومن ثاقب نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی مینک کیساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں مفتی مینک کو چند اردو کے الفاظ میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔
مفتی صاحب پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دس دن(10 روزے) رہ گئے ہیں۔ ان دنوں میں آپ سب اچھے سے اللہ پاک کی عبادت کیجئے تاکہ آپ کی بخشش ہو سکے، اور یاد رہے کہ رمضان المبارک یہ سارا ماہ ہی نہایت مقدس ہے لیکن یہ 10 بہت زیادہ مقدس ہیں تو ان میں صرف و صرف عبادت خاص اہتمام کیجئے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام میں سب کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ مومن ثاقب ان دنوں اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ اور مسجد نبویﷺ کی زیارت لے سلسلے میں سعودیہ عرب میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی مینک اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے دورانِ خطاب ایک پاکستانی بزرگ شہری کا واقعہ سنایا تو حاضرینِ محفل ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
دورانِ خطاب انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل میں نے ایک پاکستانی بوڑھے شخص سے ٹک ٹاک ایپ کے حوالے سے گفتگو کی۔ گفتگو کے آغاز سے پہلے میں نے سلام کیا اور کہا کہ آپ کیسے ہیں جناب تو یہ کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک، میں حیران ہو گیا اور پھر پوچھا کہ کیسے ہیں آپ تو بوڑھے پاکستانی نے پھر وہی جواب دیا کہ ٹک ٹاک۔ اب کی بار میں نے کہا کہ آپ نے کیا مجھے ٹک ٹاک پر دیکھا ہے اور آپ تو اتنے بوڑھے ہیں کیا ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں؟
مزید پڑھیں: بارش اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی
مذکورہ شخص نے میرے سوال کا مطلب سمجھنے کی بجائے کہہ دیا کہ میں بچپن سے ہی ٹک ٹاک ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جواب سننے کے بعد میری آنکھیں کھل گئیں جس پر میں نے دوسرا سوال کیا کہ ٹک ٹاک تو جدید دور کی ٹیکنالوجی ہے تو آپ کیسے اس سے بچپن سے واقف ہیں؟ دوسرے سوال کے جواب میں یہ فوراََ سے بولے کہ میں کیا میرے والد،بچے اور تمام نسل ٹک ٹاک ہے۔
پاکستانی بوڑھے شخص کے غلط جوابات کو دیکھتے ہوئے قریب کھڑے ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ مفتی صاحب یہ شخص ٹک ٹاک نہیں بلکہ ٹھیک ٹھاک کہہ رہا ہے کیونکہ پاکستان میں اردو زبان بولی جاتی ہے اور اس میں جب بھی کوئی شخص کسی سے کہتا ہے کہ آپ کیسے ہیں تو مذکورہ شخص جواب میں ٹھیک ٹھاک بولتا ہے۔