(شاہدسپرا)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، جامعات، مدارس سمیت مساجد میں آج ہزاروں افراد اعتکاف کیلئے بیٹھیں گے، داتا دربار میں 2200 افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔
محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام متعدد مساجد میں اعتکاف کرایا جائیگا،بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف کرانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے،جامعات، مدارس سمیت مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔
محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مختلف مساجد ، مدارس اور جامعات میں اعتکاف کرایا جائے گا ، اس سلسلے میں شہر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گیئےہیں، خطیب بادشاہی مسجد کا کہنا ہے کہ معتکفین کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں دیں گے۔
ایگزیکٹو آفیسر نعمان سیفی داتا دربار کے مطابق داتا دربار میں 2200 افراد اعتکاف کریں گے،معتکفین کے سحری و افطاری کے انتظامات کر لئے گئے ہیں،صرف منظور شدہ کارڈ کے حامل افراد کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت ہو گی۔
اس کے علاوہ جامعہ اشرفیہ ،دارالعلوم اسلامیہ ، جامعہ نعیمیہ، فیضان مدینہ سمیت سینکڑوں مقامات پر اعتکاف کروایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک،آخری عشرے کی دعا