سپین:کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک

Mar 31, 2025 | 18:53:PM
سپین:کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی سپین میں سرنگ میں دھماکے کے دوران 5 افراد ہلاک جبکہ 4 مزدور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان کے اندر ہوا جس میں مزدور کام کر رہے تھے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو مزدور معمولی زخمی ہوئے جبکہ دو مزدوروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں 66 سالہ خاتون کے ہاں دسویں بچے کی پیدائش