(زبیر احمد)کشمورمیں دشمنی پر فائرنگ، نامعلوم افراد نےکارپرفائرنگ کرکے 4افراد کوقتل کردیا،فائرنگ کے نتیجے میں 2زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔
صوبہ سندھ کے علاقے کشمور تھانہ بخشاپور کے حدود ھہاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا ۔نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ سے بنگوار برادری کے 4 افراد کو موقع پر ماردیا، دو افراد زخمی ہوگئے ۔
ضرورپڑھیں:گیم خان کے ہاتھ سے گئی،چار ججز کا فیصلہ
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،واقعہ بنگوار برادری کے دوگروپوں میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے ،پرلیس نے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔