سوشل میڈیا پر پوسٹ،عمران خان نے ایف آئی اے کو صاف انکار کردیا 

May 31, 2024 | 11:02:AM
سوشل میڈیا پر پوسٹ،عمران خان نے ایف آئی اے کو صاف انکار کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

 جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم  بانی پی ٹی آئی  نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

عمران خان نے  ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو  جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا  جواب  وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

ضرورپڑھیں:گیم خان کے ہاتھ سے گئی،چار ججز کا فیصلہ

دوسری جانب   ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تحقیقات کر رہی ہے۔