بھارت: ایک کلو سونا پیٹ میں چھپا کر سمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر سمگل کرنیوالی بھارتی فضائی میزبان گرفتار ہو گئی۔
بھارت میں ایک فضائی میزبان کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سونا سمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی میزبان کی جانب سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کا واقعہ ریاست کیرالہ کے کنور ایئرپورٹ پر پیش آیا، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان ’سوربھی‘ نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل اہم حکومتی عہدیدار اچانک مستعفی، وجہ بھی بتا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھی ایئر انڈیا ایکسپریس کے لیے کام کرتی ہے اور وہ 28 مئی کو مسقط سے کنور میں لینڈ کرنے والے طیارے کی کیبن کریو ممبر تھی، فضائی میزبان سے سوناضبط کرنے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فضائی میزبان سوربھی اس سے پہلے بھی کئی بار سونا سمگل کر چکی ہے۔